کربلا کا خونی منظر |
اور ۔۔۔اور۔۔۔جب ننّھے مُنّے علی اصغررضی اللہ تعالیٰ عنہ کا خون میں لِتھڑا ہواننّھا سا لاشہ ان کی امّی جان سیِّدہ شہربانورضی اللہ تعالیٰ عنہا نے دیکھا ہوگا تو ان پر اُس وقت کیسی قِیامت قائم ہوئی ہوگی۔ ؎
اے زمینِ کربلا یہ تو بتا کیا ہوگیا! ننّھا علی اصغر تِری گودی میں کیسے سوگیا!
امامِ پاک کی رخصتی
میری مَدَنی بیٹی! ذرا سوچئے تو سہی !اُس وقت سیِّدہ زَینب و سیِّدہ سکینہ اور دیگر بیبیوں رضی اللہ عنہن اجمعین پر کیا گزر رہی ہوگی جب سیِّدُالشُّھداء امامِ عالی مَقام ، امامِ عرش مقام، امامِ تِشنہ کام،امامُ الہُمام، سیِّدُنا امامِ حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے جگر پاروں علیھم الرضوان کو تلواروں سے کٹوانے کے بعد خود جامِ شہادت نوش کرنے کے لئے خَیمے سے رخصت ہورہے ہوں گے! ؎