کربلا کا خونی منظر |
جگہ بدل بدل کر''علاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت'' کی سعادت حاصِل کیجئے۔ کم از کم7 اسلامی بہنيں(جن میں کم از کم ایک بڑی عمر والی ضَرور ہوں) اپنے ذيلی حلقے یا حلقے کے اَطراف ميں (پردے کی احتیاط کے ساتھ) گھر گھر جاکر 30مِنَٹ'' علاقائی دورہ بر ائے نیکی کی دعوت'' کی ترکيب بنائیے۔اس کے بعدمقرَّرہ وقت وجگہ پرمَدَنی مرکز کے دئيے ہوئے طریقۂ کار کے مطابق عَلاقائی دورہ کا اجتماع کیجئے (دورانیہ63 مِنَٹ)اِسلامی بہنیں اپنے تمام تر مَدَنی کاموں سے فارِغ ہو کراذانِ مغرب سے پہلے پہلے اپنے گھر پَہنچ جائیں ۔
(7) ہفتہ وارتربِيّتی حلقہ :
اسلامی بھائیوں کی ''شہر مجلسِ مُشاوَرت'' کی اِجازت سے ہفتے کا کوئی ایک دِن مقرَّر کر کے حلقہ ،عَلاقہ یاشہرسطح پرتربیتی حلقے کی ترکیب کیجئے۔( دَورانيہ زيادہ سے زيادہ2 گھنٹے) تربیتی حلقے کے لئے باپردہ جگہ ،دن اور وقت مخصوص رکھئے۔مدنی مرکز کے دئیے ہوئے طریقۂ کار کے مطابق غُسل،وضو،نماز سُنّتیں، دُعائیں نیزعورتوں کے شرعی مسائل وغيرہ ،درس و بيان کا طريقہ اوردعوتِ اسلامی کی اِصطِلاحات و دُرست تَلَفُّظ سِکھایئے نیز شجرہ عطارؔیہ کے اورادو وظائف بھی یاد کروایئے اور اِنفرادی کوشش کے ذریعے مدنی کا م بڑھانے کا ذِہن دیجئے ۔ 8 مَدنی کام سمجھا کر