Brailvi Books

کربلا کا خونی منظر
40 - 40
اَحسن انداز میں کوئی ذِمّہ داری سونپ دیجئے نیزامير اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور مرکزی مجلسِ شورٰی کی طرف سے جاری ہونے والے'' مدنی پھولوں ''کے مطابق اسلامی بہنوں کی تربیَّت کیجئے ۔شرکت کرنے والیوں کاہَدَف فی ذیلی حلقہ: کم از کم 7 اسلامی بہنیں ۔
(8)مَدَنی ا نعامات:
امير اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی اِنعامات نیک بننے کا بہترین نُسخہ ہے۔لہٰذا وقت مقرَّر کر کے روزانہ فکرِ مدینہ کیجئے (یعنی غور کیجئے کہ مَدَنی انعامات کے مطابق آج کہاں تک عمل ہوا) رِسالے میں دیئے گئے خانے پُرکرکے ہر مدنی ماہ کی ابتدائی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنی ذِمّہ دار اسلامی بہن کو جمع کروادیجئے نیز مکتبۃ المدینہ کاشائِع کردہ رِسالہ''مَدَنی تحفہ''کے ذَرِیعے دِیگر اسلامی بہنوں کو بھی'' مَدَنی انعامات'' پر عَمَل کرنے کی ترغیب دِلایئے۔ ہر اِسلامی بہن یہ کوشش کرے کہ وہ عطار ؔ کی اَجمیری ، بغدادی ، مکّی اورمَدَنی بیٹی بننے کا شَرَف پاسکے۔اِنفرادی کوشش کرنے والے ''مدنی اِنعام'' پر عمل کرتے ہوئے ہر ماہ مدنی انعامات کے کم از کم 26رسائل تقسيم کر کے اگلے ماہ وُصول کرنے کی بھی کوشش کیجئے۔ہَدَف فی ذیلی حلقہ: کم از کم 12 رسائل ۔

خاص تاکید: ہر طرح کا بیان'' مدنی پھولوں'' کے مطابِق ڈائری سے پڑھ کرکیجئے ، زَبانی بیان کی ہرگز اجازت نہیں۔
خاص تاکید:
ہر طرح کا بیان'' مدنی پھولوں'' کے مطابِق ڈائری سے پڑھ کرکیجئے ، زَبانی بیان کی ہرگز اجازت نہیں۔
Flag Counter