Brailvi Books

کربلا کا خونی منظر
37 - 40
فيضانِ سنت دینے یا سُننے کی ترکيب فرمایئے (جس میں نا محرم نہ ہوں)۔امير اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تخریج شدہ رسائل سے بھی حسبِ موقع درس دیا جاسکتا ہے۔ (دورانیہ7 مِنَٹ)۔ (درسِ فیضانِ سُنّت کا طریقہ فیضانِ سُنّت تخریج شُدہ جلد اوّل میں مُلاحَظہ فرمایئے)
(3)کيسٹ بيان:
ہر اسلامی بہن روزانہ اِنفرادی طور پریاتمام گھر والوں کو (جن میں نا محرم نہ ہوں) جمع کرکے شيخِ طريقت ،امير اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں بھرے بیانات اور مَدَنی مذاکرات نیز''مکتبۃ المدینہ'' سے جاری ہونے والے دِیگرمبلغین کے سنتوں بھرے بيانات ضرور سُنئے۔ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع اور تربیتی حلقے میں ماہانہ ، مدرَسۃُ المدینہ (بالِغات) میں ہفتہ واراور جامعۃ ُالمدینہ میں روزانہ''کیسٹ اجتماع ''کیجئے ۔ (روزانہ سنّتوں بھرے بیان یا مَدَنی مذاکرے کی کم از کم ایک کیسٹ سُننے والوں سے میرا دل بے انتہا خوش ہوتا ہے)
(4)مَدْ رَسۃُ الْمَدِ ينہ (بالِغات):
فی ذَيلی حلقہ کم از کم ایک مدرسۃ المدینہ (بالِغات) کا اہتمام کیجئے۔
مدرسۃُ المد ینہ میں پڑھنے والیوں کا ہَدَف:
  کم از کم 12اسلامی بہنيں،(دورانيہ زيادہ سے زيادہ1گھنٹہ 12 مِنَٹ)صبح 8:00 تااذانِ عصر کسی بھی وقت(با پردہ جگہ میں )
Flag Counter