نئی نئی اسلامی بہنوں پر اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے اِنھيں مدنی ماحول سے مُنسلک کیجئے، مُعَلِّمَہ، مُبَلِّغَہ اور مُدَرِّسَہ بنا کر دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام بڑھایئے۔وہ اسلامی بہنیں جو پہلے آتی تھیں مگراب نہيں آتيں،بالخصوص اُن پر اِنفِرادی کوشش کر کے اُنہیں مَدَنی ماحول سے دوبارہ وابَستہ کیجئے۔ شیخِ طریقت ،امير اہلسنّت ،با نئ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دَ امَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ارشاد فرماتے ہیں :دعوتِ اسلامی کا 99 فےصد مدنی کام انفِرادی کوشش سے ممکن ہے ۔