یہ یاد رہے کہ ہجری سِن کے حساب سے دو برس کے بعد بچّہ یابچّی کو اگرچہ عورت کا دودھ پلانا حرام ہے۔ مگر ڈھائی برس کے اندر اگر دودھ پلائے گی تو رضاعت (یعنی دودھ کارشتہ) ثابت ہو جائے گی۔ تفصیلی معلومات کیلئے بہارِ شریعت حصّہ 7سے '' دودھ کے رشتے کا بیان'' پڑھ لیجئے۔ نیز رسالہ '' زخمی سانپ'' ( 32صَفحات)کا ضَرورضَرور ضَرورمُطالَعہ فرما لیجئے۔ گھر کے تمام افراد کو میرا مَدَنی سلام عرض کرکے مجھ گنہگار وں کے سردار کیلئے دعائے مدینہ وبقیع وبے حساب مغفرت کی درخواست کیجئے۔ آپ بھی ان دعاؤں سے نوازتی رہئے۔
والسلام مع الاکرام