یا خبرِ پریشان پر کہا یا بہ نیتِ ثنا پوری سورۂ فاتِحہ یا آیۃُ الکُرسی یا سورۂ حشرکی پچھلی تین آیتیں
ھُوَاللہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ
سے آخر سورۃتک پڑھیں اور ان سب صورتوں میں قرآن کی نيّت نہ ہو توکچھ حَرَج نہیں۔ یوہيں تینوں قُل بِلا لفظِ قُل بہ نیتِ ثَنا پڑھ سکتی ہے اور لفظِ قُل کے ساتھ نہیں پڑھ سکتی اگرچِہ بہ نيّتِ ثنا ہی ہو کہ اس صورت میں ان کا قرآن ہونا مُتَعَیَّن ہے، نيّت کو کچھ دخل نہیں۔
(بہارِ شريعت حصّہ۲ص۴۸مکتبۃ المدینہ بابُ المدینہ کراچی)
(5)قراٰنِ پاک کے علاوہ تمام ذِکرو اَذکار، دُرُودو سلام نعت شریف پڑھنے ،اذان کا جواب دینے وغیرہ میں کوئی مُضایَقہ نہیں۔ حلقۂ ذکر میں شرکت کرسکتی ہیں۔ بلکہ ذکر کروابھی سکتی ہیں ۔ مگران چیزوں کو وُضو