Brailvi Books

کربلا کا خونی منظر
29 - 40
اُن سے ارشاد فرمایا:''اے اَنْجَشَہ !آہِستہ ، نازُک شیشیاں نہ توڑ دینا ۔''
(بُخاری ج۴ ص ۱۵۸حدیث۶۲۱۱ )
حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں:''یعنی میرے ساتھ سفر میں عورتیں بھی ہیں جن کے دل کچّی شیشی کی طرح کمزور ہیں خوش آواز ی ان میں بَہُت جلد اثر کرتی ہے اور وہ لوگوں کے گانے سے گناہ کی طرف مائل ہوسکتی ہیں اس لیے اپنا گانا بند کردو۔''
( مراٰۃ ج ۶ ص۴۴۳)
ہاں فوت شدہ نعت خوان کی آڈیو کیسٹ میں غالِباً  خطرات نہیں، تا ہم شیطان اگر خیالات کا رُخ '' گناہوں '' کی طرف موڑنا شروع کر دے تو توبہ و اِستِغفار کرتے ہوئے فورا ً ٹیپ ریکارڈ ربند کر دیں۔
حیض اور نفاس کے مُتَعلِّق آٹھ مَدَنی پھول
 (1) حیض و نفاس کی حالت میں اسلامی بہنیں درس بھی دے سکتی ہیں اور بیا ن بھی کرسکتی ہیں اسلامی کتاب کوچُھونے میں بھی حرج نہیں۔ قراٰن پاک
Flag Counter