بھری کشِش محسوس ہو تو توبہ و استغفارکرتی ہوئی فوراً سے بیشتر وہاں سے ہَٹ جائے۔میرا تو مشورہ یہ ہے کہ جوان ہو یا بوڑھادونوں ہی کو دیکھنے سے حتَّی الامکان بچے کہ دَور بڑا نازُک ہے۔البتَّہ عمر رسیدہ عالم،یا بے کشِش بوڑھے یا ادھیڑ عمر کے پیرو مرشِد (جب کہ قریب اور کوئی غیر مرد ایسا نہ ہو جس پر نظر پڑتی ہو تب اُن) کو دیکھنے میں حَرَج نہیں کہ اس میں فِتنے کا اِحتِمال(یعنی فتنے کااندیشہ) نہ ہونے کے برابر ہے۔پھر بھی اگردیدار کے دوران شیطان جذبات میں ہَیجان پیدا کرے تو فوراً نظر ہٹا لے اور وہاں سے دور ہو جائے۔