Brailvi Books

کربلا کا خونی منظر
26 - 40
کیا عورتV.C.D. میں مبلِّغ کا بیان سُن سکتی ہے؟
سُوال: کیااسلامی بہنیں V.C.D. یامدنی چینل کے ذریعے نامحرم مبلِّغ کا سنّتوں بھرا بیان سُن سکتی ہے؟ کیا یہ بے پردگی میں داخِل نہیں؟

جواب: بے پردَگی اور ہے اور V.C.D. میں اسلامی بہنوں کا نامحرم کو بیان کرتا دیکھنا سننا اور۔اسلامی بہنوں کیلئے پردے کی رعایات اور بعض شَرعی قُیُودات (پابندیوں) کے ساتھ غیر مرد کو دیکھنے کے مُعامَلے میں کچھ گنجائش ہے۔ مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ بہارِ شریعت حصّہ 16صَفْحَہ 86پر فتاوٰی عالمگیری کے حوالے سے لکھا ہے ـ : ''عورت کامردِ اجنبی (نامحرم شخص) کی طرف نظر کرنے کاوُہی حکم ہے ، جومَرد کامَرد کی طرف نظر کرنے کا ہے اوریہ اُس وَقت ہے کہ عورت کو یقین کے ساتھ معلوم ہوکہ اس کی طرف نظر کرنے سے شَہوت نہیں پیدا ہو گی اور اگر اس کا شُبہ بھی ہو تو ہر گزنظر نہ کرے۔''(عالمگیری ج۵ ص ۳۲۷) ہاں خدانخواستہ بیان کی V.C.D. یامدنی چینل دیکھنے کے دَوران بھی اگر گناہوں
Flag Counter