Brailvi Books

کربلا کا خونی منظر
21 - 40
روکنے کا امام اوراہلِ مسجِد کو حق ہے او ر اگر پورا عالم سُنّی صحیحُ الْعقیدہ وعظ فرمائے تو اُسے روکنے کا کسی کو حق نہیں۔چُنانچِہ اللہ تبارَکَ وَ تَعالٰی پارہ2سورۃُ الْبقرہ کی آیت نمبر114 میں ارشاد فرماتا ہے:
مِمَّنۡ مَّنَعَ مَسٰجِدَ اللہِ اَنۡ یُّذْکَرَ فِیۡہَا اسْمُہٗ
( پ:۲، البقرہ: ۱۱۴)
ترجَمۂ کنزالایمان:اوراس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ کی مسجدوں کو روکے ان میں نامِ خدا لئے جانے سے۔
                    ( فتاوٰی رضویہ ج ۲۳ ص۳۷۸)
عالم کی تعریف
سُوال: تو کیا مبلِّغ بننے کیلئے درسِ نظامی(یعنی عالم کورس) کرنا شرط ہے؟
جواب: عالم ہونے کیلئے نہ درسِ نظامی شرط ہے نہ اس کی محض سند کافی بلکہ علم چاہئے۔ میرے آقا اعلیٰ حضر ت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں : عالم کی تعریف یہ ہے کہ عقائد سے پورے طور پر آگاہ ہو اور مُستقِل ہو اور اپنی ضَروریات کو کتاب سے نکال سکے بِغیر کسی کی مدد کے۔ علم کتابوں کے
Flag Counter