سُوال: جو اسلامی بہن عالِمہ نہ ہوکیا وہ اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان کرسکتی ہے؟
جواب:جو کافی علم نہ رکھتی ہووہ مذہبی بیان نہ کرے۔چُنانچِہ میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فتاوٰی رضویہ جلد23 صَفْحَہ378 پر فرماتے ہیں:وعظ میں اور ہر بات میں سب سے مُقَدّم اجازتِ اللہ و رسول عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے۔ جو کافی عِلم نہ رکھتا ہو، اُسے وعظ کہنا حرام ہے اور اس کا وعظ سُننا جائز نہیں ، اور اگر کوئی مَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ بد مذہب ہے تو وہ تو نائبِ شیطان ہے اس کی بات سننی سخت حرام ہے ( اُس کو مسجِد میں بیان سے روکا جائے) اور اگر کسی کے بیان سے فتنہ اٹھتا ہو تواُسے بھی