کیجئے اس طرح اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ تَلَفُّظ کی دُرُست ادائيگی کی عادت بنے گی۔
حمدو صلوٰۃ، دُرُود و سلام کے دونوں صيغے، آيتِ دُرُوداور اِختتامی آيات وغيرہ کسی سُنّی عالم یا قاری کوضَرور سنادیجئے۔ اسی طرح نَماز کے اَذکار اور دیگر عَرَبی دُعائيں وغیرہ عُلَمائے اہلسنّت کوسنا کر اصلاح کروا لیجئے۔
فيضانِ سُنّت کے علاوہ مکتبۃُ المدينہ سے شائع ہونے والے مدنی رسائل سے بھی درس دے سکتے ہيں ۱ ؎۔
اِختتامی دعاء سمیت درس سات مِنَٹ کے اندر اندر مکمَّل فرما لیجئے۔
ہر مبلّغ ومبلّغہ کو چاہيے کہ وہ درس کا طريقہ، بعدکی ترغيب اور