ذَیلی مشاورت کے نگران کو چاہیئے کہ اپنی مسجِد میں دوخیر خواہ مقَرَّر کرے جو درس (بیان ) کے موقع پر جانے والوں کو نرمی سے روکیں اورسب کو قریب قریب بٹھائیں۔
پردے ميں پردہ کيے دوزانو بيٹھ کر درس دیجئے۔اگر سننے والے زيادہ ہوں تو کھڑے ہو کر دينے ميں بھی حرج نہيں۔
آواز نہ تو زيادہ بُلند ہو اور نہ ہی بالکل آہستہ، حتّی الامکان اتنی آواز سے درس دیجئے کہ صِرْف حاضِرين سُن سکيں۔اس بات کی ہمیشہ احتیاط فرمایئے کہ درس وبیان کی آواز سے کسی سوتے ہوئے یا کسی نمازی یا مشغولِ تلاوت وغیرہ کو تکلیف نہ ہو۔
درس ہميشہ ٹھہر ٹھہرکراور دھيمے انداز ميں دیجئے۔
جو کچھ دَرس دينا ہے پہلے اس کا ايك بار مطالعہ کرلیجئے تا کہ غَلَطِياں نہ ہوں۔
فیضانِ سنّت کے مُعَرَّب(مُ۔عَر۔رَب) الفاظ اِعراب کے مطابِق ہی ادا