(يعنی ميں نے عِلْم کا درس لیا يہاں تک کے مقامِ قُطْبِيَّت پر فائز ہوگيا) (قصيده غوثيہ)
فيضانِ سنَّت سے روزانہ کم از کم دودرس دينے یا سننے کی سعادت حاصِل کیجئے ۔ پارہ28 سورۃُ التَّحْرِیم کی چھٹی آیت ميں ارشاد ہو تا ہے:
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَکُمْ وَ اَہۡلِیۡکُمْ نَارًا وَّ قُوۡدُہَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَۃُ
تَرجَمۂ کنزالايمان:اے ايمان والو ! اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو اُس آگ سے بچاؤجس کے ایندھن آدَمی اور پتَّھر ہیں۔
اپنے آپ کو اور اپنے گھروالوں کو دوزخ کی آگ سے بچانے کا ایک ذَرِیْعہ فيضانِ سُنَّت کادرس بھی ہے۔ درس دینے کے علاوہ ممکن ہو تو مکتبۃ المدینہ کی جاری کردہ سنّتوں بھرے بیان یا مَدَنی مذاکرہ کا ایک کیسٹ بھی روزانہ یاہفتہ میں ایکبار گھر والوں کو سنایئے۔