Brailvi Books

کراماتِ صحابہ
94 - 342
 ہاتھ اورپاؤں کٹے ہوئے ہیں اور وہ دونوں آنکھوں سے اندھا ہے اوراپنے چہرے کے بل زمین پر اوندھا پڑا ہو اباربار لگاتاریہی کہہ رہا ہے کہ ’’ہائے افسوس ! میرے لئے جہنم ہے ۔‘‘یہ منظر دیکھ کر مجھ سے رہا نہ گیا اورمیں نے اس سے پوچھا کہ اے شخص ! تیرا کیا حال ہے ؟ اورکیوں اورکس بناء پر تجھے اپنے جہنمی ہونے کا یقین ہے؟ یہ سن کر اس نے یہ کہا: اے شخص! میرا حال نہ پوچھ، میں ان بدنصیب لوگوں میں سے ہوں جو امیرالمؤمنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ  تعالیٰ عنہ کو قتل کرنے کے لئے ان کے مکان میں گھس پڑے تھے ۔ میں جب تلوار لے کر ان کے قریب پہنچا تو ان کی بیوی صا  حبہ نے مجھے ڈانٹ کر شور مچانا شروع کردیا تو میں نے ان کی بیوی صا     حبہ کو ایک تھپڑ ماردیا یہ دیکھ کر امیرالمؤمنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ  تعالیٰ عنہ نے یہ دعا مانگی کہ "اللہ  تعالیٰ تیرے دونوں ہاتھوں اوردونوں پاؤں

 کو کاٹ ڈالے اورتیری دونوں آنکھوں کو اندھی کردے اور تجھ کو جہنم میں جھونک دے۔" اے شخص!میں امیرالمؤمنین رضی اللہ  تعالیٰ عنہ کے پُر جلال چہرے کو دیکھ کر اوران کی اس قاہرانہ دعا کو سن کر کانپ اٹھا اور میرے بدن کا ایک ایک رونگٹا کھڑا ہوگیا اور میں خوف ودہشت سے کانپتے ہوئے وہاں سے بھاگ نکلا ۔
         امیرالمؤمنین رضی اللہ  تعالیٰ عنہ کی چاردعاؤں میں سے تین دعاؤں کی زد میں تو آچکا ہوں، تم دیکھ رہے ہوکہ میرے دونوں ہاتھ اوردونوں پاؤں کٹ چکے اوردونوں آنکھیں اندھی ہوچکیں اب صرف چوتھی دعا یعنی میرا جہنم میں داخل ہونا باقی رہ گیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ معاملہ بھی یقیناہوکر رہے گا چنانچہ اب میں اسی کا انتظار کررہا ہوں اور اپنے جرم کو بار بار یاد کر کے نادم وشرمسار ہورہاہوں اوراپنے جہنمی ہونے کا اقرارکرتا ہوں۔(1)
(ازالۃ الخفاء،مقصد۲،ص۲۲۷)
تبصرہ
مذکورہ بالا دونوں روایتوں اورکرامتوں سے یہ سبق ملتاہے کہ اللہ  تعالیٰ اگرچہ
1…ازالۃ الخفاء عن خلافۃ الخلفاء، مقصد دوم، اما مآثرامیرالمؤمنین عثمان بن عفان  رضی اللہ  تعالٰی عنہ،ج۴،ص۳۱۵
Flag Counter