| کراماتِ صحابہ |
خداوند قدوس نے بعض اولیا ء کرام کو یہ کرامت بھی عطافرمائی ہے کہ ظالم امراء وسلاطین نے جب ان کے قتل یا ایذا رسانی کا ارادہ کیا تو غیب سے ایسے اسباب پیداہوگئے کہ وہ ان کے شر سے محفوظ رہے ۔ جیسا کہ حضرت امام شافعی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو خلیفہ بغدادہارون رشید نے ایذارسانی کے خیال سے دربار میں طلب کیا مگر جب وہ سامنے گئے تو خلیفہ خود ایسی پریشانیوں میں مبتلا ہوگیا کہ ان کا کچھ نہ بگاڑسکا ۔ (1)(حجۃ اللہ ج۲،ص۸۵۸)
(۲۳)زمین کے خزانوں کو دیکھ لینا
بعض اولیائے کرام کو یہ کرامت ملی ہے کہ وہ زمین کے اندر چھپے ہوئے خزانوں کو دیکھ لیا کرتے تھے اوراس کو اپنی کرامت سے باہر نکال لیتے تھے ۔ چنانچہ شیخ ابو تراب رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ایک ایسے مقام پر جہاں پانی نایاب تھا زمین پر ایک ٹھوکر مارکر پانی کا چشمہ جاری کردیا۔(2)(حجۃ اللہ ج۲،ص۸۵۸)
(۲۴)مشکلات کا آسان ہوجانا
یہ کرامت بزرگان دین سے باربار اوربے شمار مرتبہ ظاہرہوچکی ہے جس کی سینکڑوں مثالیں''تذکرۃالاولیاء''(3) وغیرہ مستندکتابوں میں مذکورہیں۔
1۔۔۔۔۔۔حجۃ اللہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ،المطلب الثانی فی انواع الکرامات،ص۶۱۰ملخصاً 2۔۔۔۔۔۔حجۃ اللہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ،المطلب الثانی فی انواع الکرامات،ص۶۱۰ملخصاً 3۔۔۔۔۔۔کشف المحجوب، رسالہ قشیریہ، الابریز وغیر ہ ۔۱۲منہ