| کراماتِ صحابہ |
چنانچہ منقول ہے کہ حضرت شیخ ابوالعباس مرسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے سامنے لوگوں نے امتحان کے طور پر حرام کھانا رکھ دیا تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیه نے فرمایا: اگر حرام غذا کو دیکھ کر حارث محاسبی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی ایک رگ پھڑکنے لگتی تھی تو میرا یہ حال ہے کہ حرام غذا کے سامنے میری ستر رگیں پھڑکنے لگتی ہیں۔(1) (حجۃ اللہ ج۲،ص۸۵۷)
(۱۹)دور کی چیزوں کو دیکھ لینا
چنانچہ شیخ ابو اسحاق شیرازی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی یہ مشہورکرامت ہے کہ وہ بغداد شریف میں بیٹھے ہوئے کعبہ مکرمہ کو دیکھا کرتے تھے ۔ (حجۃ اللہ ج۲،ص۸۵۷)
(۲۰)ہیبت ودبدبہ
بعض اولیاء کرام سے اس کرامت کا صدور اس طورہواکہ ان کی صورت دیکھ کر بعض لوگوں پر اس قدر خوف وہراس طاری ہوا کہ ان کا دم نکل گیا، چنانچہ حضرت خواجہ بایزیدبسطامی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی ہیبت سے ان کی مجلس میں ایک شخص مرگیا۔(2) (حجۃ اللہ ج۲،ص۸۵۷)
(۲۱)مختلف صورتوں میں ظاہر ہونا
اس کرامت کو صوفیائے کرام کی اصطلاح میں ''خلع ولبس'' کہتے ہیں ، یعنی ایک شکل کو چھوڑ کر دوسری شکل میں ظاہر ہوجانا ۔ حضرات صوفیہ کا قول ہے کہ عالم ارواح اورعالم اجسام کے درمیان ایک تیسرا عالم بھی ہے جس کو عالم مثال کہتے ہیں ۔ اس عالم
1۔۔۔۔۔۔حجۃ اللہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ،المطلب الثانی فی انواع الکرامات،ص۶۱۰ 2۔۔۔۔۔۔حجۃ اللہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ،المطلب الثانی فی انواع الکرامات،ص۶۱۰