Brailvi Books

کراماتِ صحابہ
46 - 342
کھائے پئے زندہ رہ کرعبادتوں میں مصروف رہے اورانہیں کھانا یا پانی چھوڑدینے سے ذرہ برابر کوئی ضعف بھی لاحق نہیں ہوا۔(1)
(۱۶)نظام عالم میں تصرفات
    منقول ہے کہ بہت سے بزرگوں نے شدید قحط کے زمانے میں آسمان کی طرف انگلی اٹھا کر اشارہ فرمایا تو ناگہاں آسمان سے موسلادھار بارش ہونے لگی اور مشہور ہے کہ حضرت شیخ ابو العباس شاطر رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ تو درہموں کے بدلے بارش فروخت کیا کرتے تھے ۔ (2)(حجۃ اللہ ج۲،ص۸۵۷)
(۱۷)بہت زیادہ مقدار میں کھالینا
    بعض بزرگوں نے جب چاہا بیسیوں آدمیوں کی خوراک اکیلے کھاگئے اور انہیں کوئی تکلیف بھی نہیں ہوئی ۔
(۱۸)حرام غذاؤں سے محفوظ
    بہت سے اولیاء کرام کی یہ کرامت مشہور ہے کہ حرام غذاؤں سے وہ ایک خاص قسم کی بدبو محسوس کرتے تھے۔ چنانچہ حضرت شیخ حارث محاسبی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے سامنے جب بھی کوئی حرام غذا لائی جاتی تھی تو انہیں اس غذا سے ایسی ناگوار بدبو محسوس ہوتی تھی کہ وہ اس کو ہاتھ نہیں لگاسکتے تھے اوریہ بھی منقول ہے کہ حرام غذا کو دیکھتے ہی ان کی ایک رگ پھڑکنے لگتی تھی۔
1۔۔۔۔۔۔حجۃ اللہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ،المطلب الثانی 

فی انواع الکرامات،ص۶۰۹

2۔۔۔۔۔۔حجۃ اللہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ،المطلب الثانی 

فی انواع الکرامات،ص۶۰۹ملتقطاً
Flag Counter