Brailvi Books

کراماتِ صحابہ
45 - 342
(۱۲)خاموشی وکلام پر قدرت
بعض بزرگوں نے برسوں تک کسی انسان سے کلام نہیں کیااوربعض بزرگوں نے نمازوں اورضروریات کے علاوہ کئی کئی دنوں تک مسلسل وعظ فرمایااوردرس دیاہے۔(1)
(۱۳)دلوں کو اپنی طرف کھینچ لینا
    سینکڑوں اولیائے کرام سے یہ کرامت صادر ہوئی کہ جن بستیوں یا مجلسوں میں لوگ ان سے عداوت ونفرت رکھتے تھے۔ جب ان حضرات نے وہاں قدم رکھاتو ان کی توجہات سے ناگہاں سب کے دل ان کی محبت سے لبریز ہوگئے اورسب کے سب پروانوں کی طرح ان کے قدموں پر نثار ہونے لگے۔(2)(حجۃ اللہ ج۲،ص۸۵۷)
(۱۴)غیب کی خبریں
    اس کی بے شمار مثالیں موجودہیں کہ اولیاء کرام نے دلوں میں چھپے ہوئے خیالات وخطرات کو جان لیا اورلوگوں کو غیب کی خبریں دیتے رہے اوران کی پیش گوئیاں سوفیصدی صحیح ہوتی رہیں۔(3)
(۱۵)کھائے پئے بغیرزندہ رہنا
    ایسے بزرگوں کی فہرست بہت ہی طویل ہے جو ایک مدت درازتک بغیر کچھ
1۔۔۔۔۔۔حجۃ اللہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ، المطلب الثانی 

فی انواع الکرامات،ص۶۰۹

2۔۔۔۔۔۔حجۃ اللہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ، المطلب الثانی 

فی انواع الکرامات،ص۶۰۹ملخصاً

3۔۔۔۔۔۔حجۃ اللہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ، المطلب الثانی 

فی انواع الکرامات،ص۶۰۹ملخصاً
Flag Counter