Brailvi Books

کراماتِ صحابہ
40 - 342
تو اس اللہ تعالیٰ کے حکم سے زندہ ہوکر کھڑی ہوجا جو سڑی گلی ہڈیوں کو زندہ فرمائے گا ۔ زبان مبارک سے ان الفاظ کے نکلتے ہی مرغی زندہ ہوکر چلنے پھرنے لگی۔(1)

    اسی طرح حضرت شیخ زین الدین شافعی مدرس مدرسہ شامیہ نے اس بچے کو جو مدرسہ کی چھت سے گر کر مرگیا تھا ،زندہ کردیا۔(2)(حجۃ اللہ ج۲،ص۸۵۶)

    اسی طرح عام طور پر یہ مشہور ہے کہ بغداد شریف میں چار بزرگ ایسے ہوئے جو مادرزاد اندھوں اورکوڑھیوں کو خداتعالیٰ کے حکم سے شفادیتے تھے اوراپنی دعاؤں سے مردوں کوزندہ کردیتے تھے ۔ شیخ ابو سعد قیلوی وشیخ بقا بن بطووشیخ علی بن ابی نصر ہیتی وشیخ عبدالقادرجیلانی ۔رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم(3)(بہجۃ الاسرارشریف)
(۲)مردوں سے کلام کرنا
    کرامت کی یہ قسم بھی حضرت شیخ ابوسعید خراز اورحضرت غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہما وغیرہ بہت سے اولیاء کرام سے بارہا اوربکثرت منقول ہے ۔ (4)                     (حجۃ اللہ ج۲،ص۸۵۶)

    شیخ علی بن ابی نصر ہیتی کا بیان ہے کہ میں شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے ہمراہ حضرت معروف کرخی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے مزار مبارک پر گیا اورانہوں نے سلام
1۔۔۔۔۔۔حجۃ اللہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ،المطلب الثانی 

فی انواع الکرامات،ص۶۰۹ملخصاً

2۔۔۔۔۔۔حجۃ اللہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ،المطلب الثانی 

فی انواع الکرامات،ص۶۰۹ملخصاً

3۔۔۔۔۔۔بہجۃ الاسرار،ذکر فصول من کلامہ مرصعاًبشیئ...الخ،ص۱۲۴

4۔۔۔۔۔۔حجۃ اللہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ،المطلب الثانی 

فی انواع الکرامات،ص۶۰۹
Flag Counter