Brailvi Books

کراماتِ صحابہ
217 - 342
کرامت 

چورانوے برس کا جوان
    حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ان کے سر پر اپنا دست مبارک پھیرا تھا۔ جعید بن عبدالرحمن کا بیان ہے کہ حضرت سائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ چورانوے برس تک نہایت ہی تندرست اورقوی ہیکل رہے اورکان ، آنکھ ، دانت کسی چیز میں بھی کمزوری کے آثار نہیں پیداہوئے تھے ۔(کنزالعمال، ج۱۶،ص۵۱)

    حضرت سائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے غلام عطاء کہتے ہیں کہ حضرت سائب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سر کے اگلے حصے کے بال بالکل سیاہ تھے اورسر کے پچھلے حصے کے سب بال اور داڑھی بالکل سفید تھی ۔ میں نے حیران ہوکر پوچھا: اے میرے آقا! یہ کیا معاملہ ہے ؟مجھے اس پر تعجب ہورہا ہے توانہوں نے فرمایا کہ میں بچپن میں بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا تو حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم میرے پاس سے گزرے اور مجھ سے میرا نام پوچھامیں نے اپنا نام سائب بن یزید بتایا تو حضوراکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے میرے سر پر اپنا ہاتھ مبارک پھیرا جہاں تک حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کا دست مبارک پہنچا ہے وہ بال سفید نہیں ہوئے اورآئندہ بھی کبھی سفید نہیں ہوں گے۔(1)
 (۴۰)حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    ان کی کنیت ابو عبداللہ ہے اور یہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے آزاد کردہ غلام ہیں ۔ یہ فارس کے شہر ''رامہرمز''کے باشندہ تھے ۔ مجوسی مذہب کے پابند
1۔۔۔۔۔۔کنزالعمال،کتاب الفضائل، فضائل الصحابۃ، السائب بن یزید، الحدیث:۳۷۱۳۷، 

۳۷۱۳۸، ج۷، الجزء۱۳، ص۱۸۷،۱۸۸
Flag Counter