| کراماتِ صحابہ |
والسلام کا نامۂ مبارک پڑھ کر ایمان لے آیا مگر اس کی سلطنت کے ارکان نے اسلام قبول کرنے سے انکار کردیا۔
انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں چمڑے کا موزہ بطور نذرانہ پیش کیا اورحضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے اس کو قبول فرمایا۔ یہ مدینہ منورہ سے شام میں آکر مقیم ہوگئے تھے اورحضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے تک زندہ رہے ۔(1) (اکمال ،ص۵۹۴)کرامت حضرت جبریل علیہ السلام ان کی صورت میں
ان کی مشہور کرامت یہ ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام ان کی صورت میں زمین پر نازل ہواکرتے تھے ۔(2) (اکمال ، ص۵۹۴واسدالغابہ،ج۲،ص۱۳۰)
(۳۹)حضرت سائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ
ان کی کنیت ابو یزید ہے بنو کندہ میں سے تھے ۔ ہجرت کے دوسرے سال پیدا ہوئے اورحجۃ الوداع میں اپنے والد کے ساتھ حج کیا ۔ امام زہری ان کے شاگردوں میں بہت ہی مشہورہیں۔ ۸۰ھ میں ان کی وفات ہوئی۔ (3) (اکمال ،ص۵۹۸)
1۔۔۔۔۔۔الاکمال فی اسماء الرجال، حرف الدال، فصل فی الصحابۃ، ص۵۹۳ واسد الغابۃ، دحیۃ بن خلیفۃ، ج۲، ص۱۹۰ 2۔۔۔۔۔۔الاکمال فی اسماء الرجال، حرف الدال، فصل فی الصحابۃ، ص۵۹۳ واسد الغابۃ، دحیۃ بن خلیفۃ، ج۲، ص۱۹۰ 3۔۔۔۔۔۔الاکمال فی اسماء الرجال، حرف السین، فصل فی الصحابۃ، ص۵۹۸