Brailvi Books

کراماتِ صحابہ
185 - 342
حضوراکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے دودھ نوش فرما کر ان کی جوانی کی بقاکیلئے دعا فرمادی۔ اس دعاء نبوی کی بدولت ان کو یہ کرامت مل گئی کہ اسی برس کی عمر ہوجانے کے باوجود ان کا ایک بال بھی سفید نہیں ہواتھا۔(1) (کنزالعمال،ج۱۶،ص۱۱۲واسدالغابہ،ج۴،ص۱۰۰)
 (۲۵)حضرت عاصم بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    حضرت عاصم بن ثابت بن ابی الافلح انصاری یہ انصار میں قبیلہ اوس کے مایہ ناز سپوت ہیں۔ بہت ہی جانباز اوربہادر صحابی ہیں ۔ انہوں نے جنگ بدر میں بے مثال جرأت وبہادر ی کا مظاہرہ کیا اورکفار قریش کے بڑے بڑے نامور سرداروں کو قتل کردیا۔ یہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فرزند حضر ت عاصم بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نانا ہیں ۔ ۴ ھ؁ میں غزوۃالرجیع کی جنگ میں یہ کفار سے دست بدست لڑتے ہوئے اپنے چھ ساتھیوں کے ساتھ شہید ہوگئے ۔(2)(اسدالغابہ،ج۳،ص۷۳)

    ان کی مندرجہ ذیل دوکرامتیں بہت ہی مشہور ہیں جو نہایت ہی مستند ہیں ۔
کرامات 

شہد کی مکھیوں کا پہرہ
    چونکہ آپ نے جنگ بدر کے دن کفار مکہ کے بڑے بڑے نامی گرامی سورماؤں اورنامور سرداروں کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھا اس لئے جب کفار مکہ کو ان کی شہادت کی خبر ملی تو ان کافروں نے چندآدمیوں کو اس لئے مقام رجیع میں بھیج دیا تاکہ انکے بدن
1۔۔۔۔۔۔اسد الغابۃ، عمرو بن الحمق الخزاعی، ج۴، ص۲۳۱

وکنز العمال، کتاب الفضائل، فضائل الصحابۃ، الحدیث: ۳۷۲۸۵، ج۷،الجزء۱۳،

ص۲۱۳

2۔۔۔۔۔۔اسد الغابۃ، عاصم بن ثابت، ج۳، ص۱۰۶
Flag Counter