کراماتِ صحابہ |
رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام ہیں یہ حضرات امت میں سب سے زیادہ افضل ہیں ساری امت میں سب سے زیادہ ان کے دل نیکو کار،ان کا علم سب سے زیادہ گہرا، ان کے اعمال تکلف سے خالی ،یہ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کی رفاقت وصحبت اور اقامت وخدمت دین کے ليے چناتو ان کا فضل وکما ل پہچانو اور ان کے آثار وطریقوں کی پیروی کرو اور حتی الوسع ان کے اَخلاق اور ان کی سیرت ورَوِش اختیار کروکہ بے شک یہ لوگ ہدایت مستقیم پر قائم تھے۔
(مشکاۃ المصابیح،کتاب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الحدیث: ۱۹۳،ج۱،ص۵۷)
ان سب آیات وروایات پر نظر کرتے ہوئے یہ جزم و یقین حاصل ہوتا ہے کہ ان حضرات کی شان بہت اعلیٰ وارفع ہے ،ان مقدس ہستیوں پر اللہ عزوجل کا بے حد فضل وکرم ہے لہٰذا ہمیں چاہيے کہ ان پاکیزہ نفوس کی محبت دل میں بساتے ہوئے ان کے حالات وواقعات کاگہرائی کے ساتھ مطالعہ کریں اور دونوں جہاں میں کامیابی کے ليے ان کے نقش ِقدم پر چلتے ہوئے زندگی بسر کرنے کی کوشش کریں۔ اس سلسلے میں شیخ الحدیث حضرت علامہ عبدالمصطفیٰ اعظمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی نے صحابہ کرام کے واقعات و حالات کو انتہائی اِختصار کے ساتھ کرامات کے ضمن میں تحریر فرمایا اور اس مجموعے کا نام ''کراماتِ صحابہ'' رکھا۔اس کتاب میں انہوں نے ان حضرات کی عبادات وریاضات ،اِخلاص وتقویٰ،عدل وصدق ،حسن ِاَخلاق اوردیگر صفات کا تذکرہ فرمایا ہے ،ان شآء اللہ عزوجل اس کتاب کو پڑھتے وقت آپ اپنی دلی کیفیات میں تبدیلی محسوس فرمائیں گے ۔
الحمدللہ! عزوجل تبلیغ ِقرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ''دعوتِ اسلامی''