کی مجلس ''المدینۃ العلمیۃ'' نے اَکابرین وبزرگانِ اہلسنت کی مایہ نازکتب کو حتی المقدور جدید انداز میں شائع کرنے کا عزم کیا ہے لہٰذا اس مدنی گلدستے کو بھی دورِ جدید کے تقاضوں کومد ِنظر رکھتے ہوئے پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے، جس میں مدنی علماکرام دامت فیوضہم نے درج ذیل کام کرنے کی کوشش کی ہے:
(۱)کتاب پر کام شروع کرنے سے پہلے اس کتاب کے مختلف نسخوں میں حتی المقدور صحیح ترین نسخہ کا انتخاب
(۲) جدید تقاضوں کے مطابق کمپیوٹر کمپوزنگ جس میں رموز اوقاف (فل اسٹاپ، کاماز، کالنز وغیرہ )کا مقدور بھر اہتمام
(۳)کمپوز شدہ مواد کا اصل سے تقابل تاکہ محذوفات ومکررات وغیرہ جیسی اغلاط نہ رہیں
(۴) عربی عبارات، سن ِواقعات ا ور اسمائے مقامات و مذکورات کااصل مآخذسے تقابل و تصحیح
(۵)آیاتِ قرآنیہ، احادیث مبارکہ، روایات وفقہی مسائل وغیرہا کی اصل مآخذسے حتی المقدورتخریج وتطبیق
(۶) حوالہ جات کی تفتیش تاکہ اغلاط کا امکان کم سے کم ہو
(۷) ارتباطِ متن وحواشی یعنی حو الہ جات وغیرہ کو متن سے جدا رکھتے ہوئے اسی صفحہ پر نیچے حاشیہ میں تحریر کیا گیاہے،نیز مؤلف کے حاشیہ کے ساتھ بطورِ امتیاز ۱۲منہ لکھ دیا ہے۔
اللہ عزوجل کی بارگاہ ِبے کس پناہ میں ا ِستدعا ہے کہ اس کتاب کو پیش کرنے میں علماء کرام نے جو محنت وکوشش کی اسے قبول فرماکر انہیں بہترین جزادے اوران کے علم وعمل میں برکتیں عطافرمائے اور دعوتِاسلامی کی مجلس ''المدینۃ العلمیۃ '' اور دیگر مجالس کو دن گیارھویں رات بارھویں ترقی عطافرمائے۔