| کراماتِ صحابہ |
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ سعد بن معاذ کی موت سے عرش الٰہی ہل گیا اور ستر ہزار فرشتے ان کے جنازہ میں شریک ہوئے ۔ (1)(زرقانی ،ج۲،ص۱۴۳وحجۃ اللہ ج۲،ص۸۶۸)
مٹی مشک بن گئی
محمد بن شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہماکا بیان ہے کہ ایک شخص نے حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبر کی مٹی ہاتھ میں لی تو اس میں سے مشک کی خوشبو آنے لگی اورایک روایت میں یہ بھی ہے کہ جب ان کی قبر کھودی گئی تو اس میں سے خوشبو آنے لگی جب حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم سے اس کا ذکرکیا گیا تو آپ نے سبحان اللہ!سبحان اللہ !فرمایا اورمسرت کے آثار آپ کے رخسار انور پرنمودار ہوگئے۔(2) (زرقانی ، ج۲،ص۱۴۳وحجۃ اللہ ،ج۲ص۸۶۸بحوالہ ابن سعد)
فرشتوں سے خیمہ بھر گیا
حضرت سلمہ بن اسلم بن حریش رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ جب حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خیمہ میں داخل ہوئے تو وہاں کوئی بھی آدمی موجود نہ تھا مگر پھر بھی حضوراکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم لمبے لمبے قدم رکھ کر
1۔۔۔۔۔۔شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیۃ، غزوۃ بنی قریظۃ، ج۳، ص۹۲ وحجۃ اللہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ، المطلب الثالث فی ذکر جملۃ جمیلۃ ...الخ، ص۶۱۷ 2۔۔۔۔۔۔شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیۃ، غزوۃ بنی قریظۃ، ج۳، ص۹۸-۹۹