Brailvi Books

کراماتِ صحابہ
155 - 342
وَجَعْفَرُ الَّذِیْ یُمْسِیْ وَیُضْحِیْ

 یَطِیْرُ مَعَ الْمَلَائِکَۃِ ابْنُ اُمِّیْ
    (یعنی جعفر بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو صبح وشام فرشتوں کے جھرمٹ میں نورانی بازوؤں سے پروازفرماتے رہتے ہیں وہ میرے حقیقی بھائی ہیں۔) (1)

    آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یہ کرامت نادر الوجود ہے کیونکہ اورکسی دوسرے صحابی کے بارے میں یہ کرامت ہماری نظر سے نہیں گزری۔
 (۱۴) حضرت خالد بن الولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    یہ خاندان قریش کے بہت ہی نامور اشراف میں سے ہیں ۔ ان کی والدہ حضرت بی بی لبابۂ صغری رضی اللہ تعالیٰ عنہاام المؤمنین حضرت بی بی میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکی بہن تھیں ۔ یہ بہادری اورفن سپہ گری وتدابیر جنگ کے اعتبار سے تمام صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم میں ایک خصوصی امتیاز رکھتے ہیں ۔ اسلام قبول کرنے سے پہلے انکی اوران کے باپ ولید کی اسلام دشمنی مشہورتھی ۔ جنگ بدر اور جنگ احد کی لڑائیوں میں یہ کفار کے ساتھ رہے اوران سے مسلمانوں کو بہت زیادہ جانی نقصان پہنچا مگر ناگہاں ان کے دل میں اسلام کی صداقت کا ایسا آفتاب طلوع ہوگیا کہ   ۷ھ؁ میں یہ خود بخود مکہ سے مدینہ جاکر درباررسالت میں حاضر ہوگئے اور دامن اسلام میں آگئے اور یہ عہد کرلیا کہ اب زندگی بھرمیری تلوار کفار سے لڑنے کے لئے بے نیام رہے گی چنانچہ اس کے بعد ہر جنگ میں انتہائی مجاہدانہ جاہ وجلال کے ساتھ کفار کے مقابلہ میں شمشیربکف رہے یہاں تک كه ۸ھ؁ میں جنگ موتہ میں جب حضرت زید بن حارثہ وحضرت جعفربن
1۔۔۔۔۔۔البدایۃ و النہایۃ، فصل فی ذکر شیء من سیرتہ العادلۃ...الخ، ج۶، ص۴۸۷
Flag Counter