Brailvi Books

کراماتِ صحابہ
156 - 342
ابی طالب وحضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم تینوں سپہ سالاروں نے یکے بعد دیگرے جام شہادت نوش کرلیا تو اسلامی فوج نے ان کو اپنا سپہ سالار منتخب کیااورانہوں نے ایسی جاں بازی کے ساتھ جنگ کی کہ مسلمانوں کی فتح مبین ہوگئی ۔ اوراسی موقع پر جب کہ یہ جنگ میں مصروف تھے حضوراکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے مدینہ منورہ میں صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی ایک جماعت کے سامنے ان کو ''سیف اللہ''(اللہ کی تلوار)کے خطاب سے سرفراز فرمایا ۔ امیرالمؤمنین حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دورخلافت میں جب فتنہ ارتداد نے سراٹھایاتو انہوں نے ان معرکوں میں بھی خصوصاًجنگ یمامہ میں مسلمان فوجوں کی سپہ سالاری کی ذمہ داری قبول کی اورہر محاذپر فتح مبین حاصل کی ۔ پھر امیر المؤمنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت کے دوران رومیوں کی جنگوں میں بھی انہوں نے اسلامی فوجوں کی کمان سنبھالی اوربہت زیادہ فتوحات حاصل ہوئیں ،  ۲۱ھ؁ میں چند دن بیماررہ کر وفات پائی ۔(1) (اکمال ،ص ۵۹۳وکنزالعمال جلد۱۵وتاریخ الخلفاء)
کرامات

زہر نے اثر نہیں کیا
    روایت ہے کہ جب حضرت خالد بن ولیدرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مقام ''حیرہ'' میں اپنے لشکر کے ساتھ پڑاؤ کیا تو لوگوں نے عرض کیا کہ اے امیر لشکر!آپ عجمیوں
1۔۔۔۔۔۔الاکمال فی اسماء الرجال، حرف الخاء، فصل فی الصحابۃ، ص۵۹۲ مختصراً

وکنزالعمال،کتاب الفضائل، فضائل الصحابۃ خالدبن الولید، الحدیث:۳۷۰۲۰، 

ج۷، الجزء ۱۳،ص۱۶۱

وتاریخ الخلفاء، الخلفاء الراشدون، ابو بکرالصدیق، فصل فیماوقع فی خلافتہ، ص۵۸

واسد الغابۃ، خالد بن الولید بن المغیرۃ، ج۲، ص۱۳۵۔۱۳۸ ملتقطاً
Flag Counter