یہ خاندان قریش کے بہت ہی نامور اورمعزز شخص ہیں ۔ فہر بن مالک پر ان کا خاندانی شجرہ رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے خاندان سے مل جاتاہے ۔ یہ بھی ''عشرہ مبشرہ ''میں سے ہیں ۔ ان کا اصلی نام ''عامر ''ہے ۔ ابو عبیدہ ان کی کنیت ہے اور ان کو بارگاہ رسالت سے امین الامّۃ کا لقب ملا ہے ۔ ابتدائے اسلام ہی میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کے سامنے اسلام پیش کیا تو آپ فوراً ہی اسلام قبول کر کے جاں نثاری کے لیے بارگاہ رسالت میں حاضر ہوگئے ۔ پہلے آپ نے حبشہ ہجرت کی۔ پھر حبشہ سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ چلے گئے ۔ جنگ بدر وغیرہ تمام اسلامی جنگوں میں انتہائی جاں بازی کے ساتھ کفار سے معرکہ آرائی کرتے رہے۔ جنگ احد میں لوہے کی ٹوپی کی دوکڑیاں حضور انورصلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے رخسار منور میں چبھ گئی تھیں ۔ آپ نے اپنے دانتوں سے پکڑ کر ان کڑیوں کو کھینچ کر نکالا۔ اسی میں آپ کے اگلے دو دانت ٹوٹ گئے تھے۔ بہت ہی شیر دل ، بہادر، بلند قامت اور بارعب چہرے والے پہلوان