کپڑے پاک کرنےکا طریقہ مع نجاستوں کابیان |
پانی وغیرہ ہے جو پَوٹے (یعنی مِعدے)سے باہَر نکلے کہ جس جانور کی بِیٹ ناپاک ہے اُس کا پَوٹا مَعدِن نَجاسات(یعنی نَجاستوں کی جگہ) ہے پوٹے سے جو چیز باہَر آئے گی خود نَجِس (ناپاک ) ہو گی یانَجِس سے مل کر آئے گی بَہرحال مِثلِ بِیٹ نَجاست رکھے گی خَفیفہ میں خفیفہ ،غَلیظہ میں غلیظہ،بَخِلاف اُس چیز کے جوابھی پَوٹے تک نہ پہنچی تھی کہ نکل آئی۔مَثَلاً مُرغی نے پانی پِیا ابھی گلے ہی میں تھا کہ اُچّھو1؎ لگا اور نکل گیا یہ پانی بِیٹ کا حکم نہ رکھے گا ۔
لِاَ نَّہُ مَا اسْتَحَالَ اِلٰی نَجَاسَۃٍ وَّلَا لَا قٰی مَحَلَّھَا۔
(یعنی کیونکہ اس نے نَجاست میں حلول نہیں کیا (مکس نہ ہوا)اورنہ ہی نجاست کی جگہ سے ملا) بلکہ اسے سُؤْر یعنی جُھوٹے کا حکم دیا جائے گا کہ اُس کے منہ سے مل کر آیا ہے۔ اُس جانور کاجھوٹا نَجاستِ غلیظہ یا خفیفہ یا مشکوک یا مکروہ یا طاہِر(یعنی پاک) جیسا ہو گا ویسا ہی اُس چیز کو حکم دیا جائے گا جو مِعدہ تک پہنچنے سے پہلے باہَر آئی جومُرغی چھوٹی پھرے اُس کا جُھوٹا مکروہ ہے یہ پانی بھی مکروہ ہو گا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ 1 ؎ پانی پینے کے دوران بعض اوقات گلے میں پھندا سا لگتا ہے اور کھانسی اُٹھتی ہے اس کو '' اُچُّھولگنا '' کہتے ہیں۔