کپڑے پاک کرنےکا طریقہ مع نجاستوں کابیان |
دوبارہ چبانا جُگالی کہلاتا ہے ۔ جیسا کہ اکثر گائے اور اُونٹ اپنا منہ چلاتے رہتے ہیں اور ان سے صابُن کی طرح جھاگ نکلتا ہے ،ان کی(یعنی گائے اور اونٹ کی ) جُگالی میں نکلنے والا جھاگ وغیرہ نَجاستِ غَلیظہ ہے۔
پتّے کا حکم
ہر جانور کے پِتّے کا وُہی حکم ہے جو اس کے پَیشاب کا، حرام جانوروں کا پِتّا نَجاستِ غَلیظہ اور حلال کا نَجاستِ خَفیفہ ہے۔
(دُرِّمُختار،ج۱،ص۶۲۰،بہارِ شریعت حصہ ۲ص۱۱۳)
جانوروں کی قَے
ہر جانورکی قے اُس کی بِیٹ کاحکم رکھتی ہے یعنی جس کی بِیٹ پاک ہے جیسے چِڑیا یا کبوتر اُس کی قے بھی پاک ہے اور جس کی نَجاستِ خفیفہ ہے جیسے باز یا کَوّا ، اُس کی قے بھی نَجاستِ خفیفہ ۔ اور جس کی نَجاستِ غَلیظہ ہے جیسے بط(بَطَخ) یا مُرغی ، اس کی قے بھی نَجاستِ غَلیظہ۔ اور قے سے مُراد وہ کھانا