دُودھ یا پانی میں نَجاست پڑ جائے تو۔۔۔۔۔۔؟
نَجاستِ غلیظہ اور خفیفہ کے جو الگ الگ حکم بتائے گئے ہیں یہ احکام اسی وقت ہیں جبکہ بدن یا کپڑے میں لگے۔ اگر کسی پتلی چیز مَثَلاً دودھ یا پانی میں نَجاست پڑجائے چاہے غلیظہ ہو یا خفیفہ دونوں صورَتوں میں وہ دودھ یا پانی جس میں نَجاست پڑی ہے ناپاک ہوجائے گا اگرچِہ ایک ہی قطرہ نَجاست پڑی ہو ۔نَجاست خفیفہ اگرنَجاستِ غلیظہ میں مل جائے تو وہ تمام نَجاستِ غلیظہ ہوجائے گی۔
(بہارِ شریعت حصہ ۲ص ۱۱۲،۱۱۳)
دیوار ،زمین،درخت وغیرہ کیسے پاک ہوں؟
(1) ناپاک زمین اگر سوکھ جائے اور نجاست کا اثر یعنی رنگ و بو جاتے رہیں تو وہ زمین پاک ہوگئی خواہ وہ ناپاکی ہواسے سوکھی ہو یا دھوپ سے یا آگ سے،