Brailvi Books

کپڑے پاک کرنےکا طریقہ مع نجاستوں کابیان
7 - 26
شکاری ہو یا نہیں، (جیسے کوّا، چیل، شِکرہ، باز) اس کی بِیٹ نَجاستِ خفیفہ ہے۔
                        (ایضاً ص ۱۱۳)
نَجاستِ خَفیفہ کا حکم
    نَجاستِ خفیفہ کا حکم یہ ہے کہ کپڑے کے جس حصّے یا بدن کے جس عُضو میں لگی ہے اگر اس کی چوتھائی سے کم ہے تومُعاف ہے، مَثَلًا آستین میں نَجاستِ خَفیفہ لگی ہوئی ہے تو اگر آستین کی چوتھائی سے کم ہے یا دامن میں لگی ہے تو دامن کی چوتھائی سے کم ہے یا اسی طرح ہاتھ میں لگی ہے تو ہاتھ کی چوتھائی سے کم ہے تو مُعاف ہے یعنی اس صورت میں پڑھی گئی نماز ہوجائے گی اور البتَّہ اگر پوری چوتھائی میں لگی ہو توبغیر پاک کئے نماز نہ ہوگی۔
 (بہارِ شریعت ، حصہ۲ ص۱۱۱)
جُگالی کا حُکم
    ہر چَوپائے کی جُگالی کا وُہی حکم ہے جو اس کے پاخانہ کا۔
 (ایضاً ص ۱۱۳ ،دُرِّمُختار،ج۱،ص۶۲۰)
حیوانات کا اپنے چارے کو معدے میں سے نکال کر منہ میں
Flag Counter