Brailvi Books

کپڑے پاک کرنےکا طریقہ مع نجاستوں کابیان
6 - 26
میں ساڑھے چار ماشہ(یعنی 4.374گرام) ہے، لہٰذا اگر نَجاست دِرہم سے زیادہ یاکم ہے تو اس سے مُراد وَزن میں ساڑھے چار ماشے سے کم یا زیادہ ہونا ہے اور اگرنَجاستِ غَلیظہ پتلی ہو جیسے پیشاب وغیرہ تو دِرہم سے مُراد لمبائی چوڑائی ہے یعنی ہتھیلی کو خوب پھیلا کر ہموار رکھیے اور اس پر آہِستگی سے اِتنا پانی ڈالیے کہ اس سے زیادہ پانی نہ رُک سکے، اب جتنا پانی کا پھیلاؤہے اُتنابڑا دِرہم سمجھا جائے گا۔
             (بہارِ شریعت حصہ ۲ص۱۱۱مکتبۃ المدینہ)
    کسی کپڑے یا بدن پر چند جگہ نَجاستِ غلیظہ لگی اور کسی جگہ دِرہم کے برابر نہیں، مگر مجموعہ درہم کے برابر ہے، تو درہم کے برابر سمجھی جائے گی اور زائد ہے تو زائد۔ نَجاستِ خفیفہ میں بھی مجموعے ہی پر حکم دیا جائے گا۔
(ایضاًص۱۱۵)
نَجاستِ خَفیفہ
    جن جانوروں کا گوشت حلال ہے، (جیسے گائے، بیل، بھینس، بکری، اونٹ وغیرہا ) ان کا پیشاب ،نیز گھوڑے کا پیشاب اور جس پرند کا گوشت حرام ہے، خواہ
Flag Counter