Brailvi Books

کپڑے پاک کرنےکا طریقہ مع نجاستوں کابیان
3 - 26
 ۲۷۰)
(4) خشکی کے ہر جانور کا بہتا خُون،مُردار کا گوشت اور چربی، (یعنی جس جانور میں بہتا خون ہوتا ہے وہ اگر بِغیر ذَبحِ شرعی کے مر جائے تومُردار ہے، نیزمجوسی یابُت پرست یا مُرتَد کا ذَبیحہ بھی مُردار ہے اگرچِہ اس نے حلال جانورمَثَلاً بکری وغیرہ کو''بِسم اللہِ اللہُ اکبر '' پڑھ کر ذَبح کیا ہو اس کا گوشت پَوست(چمڑا)، سب ناپاک ہوگیا۔ہاں مسلمان نے حرام جانورکوبھی اگرشَرعی طریقے سے ذَبح کر لیا تو اس کا گوشت پاک ہے اگرچِہ کھانا حرام ہے، سِوا خِنز یر کے کہ وہ نَجِسُ العَین ہے کسی طرح پاک نہیں ہو سکتا) (5) حرام چوپائے جیسے کُتّا، شَیر،لُومڑی، بلّی، چوہا، گدھا، خَچَّر، ہاتھی اور سُوَر کا پاخانہ ، پیشاب اور گھوڑے کی لِید اور(6) ہر حلال چوپائے کا پاخانہ جیسے گائے بھینس کا گوبر، بکری اونٹ کی مینگنی اور(7) جو پرند ہ کہ اونچا نہ اُڑے اس کی بِیٹ جیسے مر غی ا ور بَط (بطخ ) چھوٹی ہو خواہ بڑی، اور(8) ہر قسم کی شراب اور نشہ لانے والی تاڑی اور سیندھی اور(9)سانپ کا پاخانہ پیشاب اور(10) اُس جنگلی سانپ اور مینڈک کا گوشت جن میں بہتا خون ہوتا ہے اگر چِہ ذَبح کیے
Flag Counter