Brailvi Books

کپڑے پاک کرنےکا طریقہ مع نجاستوں کابیان
4 - 26
گئے ہوں، یوہیں ان کی کھال اگرچِہ پکا(یعنی سُکھا)لی گئی ہو اور(11) سُوَر کا گوشت اور ہڈّی اور بال اگرچِہ ذَبح کیا گیا ہویہ سب نَجاستِ غلیظہ ہیں۔
(بہار شریعت حصہ ۲ص۱۱۲،۱۱۳)
(12) چھپکلی یا گرگٹ کا خون نَجاستِ غلیظہ ہے۔
(ایضاً ص۱۱۳)
(13) ہاتھی کے سُونڈ کی رُطُوبت اورشَیر، کتّے، چیتے اور دوسرے درندے چَوپایوں کا لُعاب(تھوک) نَجاستِ غلیظہ ہے۔      (ایضاً)
دُودھ پیتے بَچّوں کا پَیشاب ناپاک ہے
اکثر عوام میں جو یہ مشہور ہے کہ دُودھ پیتے بچّے چُونکہ کھانا نہیں کھاتے اس لیے ان کا پیشاب ناپاک نہیں ہوتا یہ غَلَط ہے، دودھ پیتے بچّے اوربچّی کا پیشاب پاخانہ بھی نَجاستِ غَلیظہ ہے۔اِسی طرح اگر دُودھ پیتے بچّے نے دُودھ ڈال دیا اگرمُنہ بھرہے تو نَجاستِ غَلیظہ ہے۔
(مُلخصاًبہارِشريعت حصہ۲ص۱۱۲مکتبۃ المدینہ)
نَجاستِ غَلیظہ کا حکم
    نَجاستِ غَلیظہ کا حکم یہ ہے کہ اگر کپڑے یا بدن پر ایک دِرہَم سے
Flag Counter