کپڑے پاک کرنےکا طریقہ مع نجاستوں کابیان |
میں سے بعض پرمُشتَمِل ہے لہٰذا شیطان لاکھ سُستی دلائے یہ رسالہ (41صَفحات ) مکمَّل پڑھئے ،پڑھنے سے ان شاءَ اللہ عزوجل خود ہی اِس کی اَفادِیت سمجھ میں آ جائیگی ۔
نَجاست کی اَقسام
نَجاست کی دو قسمیں ہیں:(1)نَجاستِ غَلِیظہ(غَ۔لِی۔ظَہ)(2) نَجاستِ خفیفہ (خَ۔ فِی۔فَہ)۔
(فتاوٰی قاضی خان ج۱ص۱۰)
نَجاستِ غَلیظہ
(1) انسان کے بدن سے جو ایسی چیز نکلے کہ اس سے غُسل یا وُضو واجِب ہو نَجاستِ غلیظہ ہے جیسے پاخانہ، پیشاب، بہتا خون، پیپ،منہ بھرقے ، حَيض و نِفاس و اِستحاضے کا خون،مَنی،مَذی، وَدی۔
(فتاوٰی عالمگيری ج ۱ ص۴۶)
(2) جو خون زخم سے بہا نہ ہو پاک ہے۔
(فتاوٰی رضویہ مُخرَّجہ ج ۱ص۲۸۰)
(3) دُکھتی آنکھ سے جو پانی نکلے، نَجاست غلیظہ ہے۔ یُوہیں ناف یا پِستان سے درد کے ساتھ پانی نکلے، نَجاستِ غلیظہ ہے۔
(اَیضاًص ۲۶۹ ۔