Brailvi Books

کپڑے پاک کرنےکا طریقہ مع نجاستوں کابیان
25 - 26
گوشت وغیرہ کھانا وغیرہ) ذَبح سے حلال نہ ہو گا حرام ہی رہے گا۔
(بہارِ شریعت حصہ ۲ ص ۱۲۴ )
بکرے کی کھال پر بیٹھنے سے عاجِزی پیدا ہوتی ہے
    درندے کی کھال اگرچِہ پکا(یعنی سُکھا)لی گئی ہو نہ اس پر بیٹھنا چاہیے نہ نمازپڑھنی چاہیے کہ مزاج میں سختی اورتکبُّر پیدا ہوتا ہے، بکری (بکرا)اورمَینڈھے کی کھال پر بیٹھنے اور پہننے سے مِزاج میں نرمی اور اِنکسار(عاجِزی) پیدا ہوتا ہے، کُتّے کی کھال اگرچِہ پکا (یعنی سُکھا ) لی گئی ہو یا وہ ذبح کر لیا گیا ہو استعمال میں نہ لانا چاہیے کہ آئمہ کے اِختلاف اور عوام کی نفرت سے بچنا مُناسِب ہے۔
 (ایضا ص۱۲۴،۱۲۵ )
جو نجاست دکھائی دیتی ہے اس کومَرئِیَّہ اور جو نہیں دکھائی دیتی اسے غیرمَرئِیَّہ کہتے ہیں۔
        (ایضاًص ۵۴)
گاڑھی نَجاست والا کپڑا کس طرح دھوئے
     نَجاست اگر دَلداریعنی گاڑھی ہوجسے نجاستِ مَرئِیَّہ کہتے ہیں(جیسے پاخانہ، گوبر، خون وغیرہ) تو دھونے میں گنتی کی کوئی شرط نہیں بلکہ اس کو دور کرنا
Flag Counter