کپڑے پاک کرنےکا طریقہ مع نجاستوں کابیان |
(1) اُپلے (یعنی گائے بھینس کا سوکھا ہوا گوبر)جلا کر کھانا پکانا جائز ہے۔
(بہار شریعت حصہ۲ص ۱۲۴ )
(2) اُپلے (یعنی گائے بھینس کے سوکھے ہوئے گوبر)کا دُھواں روٹی میں لگاتو روٹی ناپاک نہ ہوئی۔(ایضاًص۱۱۶)(3) اُپلے کی راکھ پاک ہے اور اگر راکھ ہونے سے قبل بُجھ گیا تو ناپاک۔ (ایضاًص۱۱۸)
توے پر ناپاک پانی چھڑَک دیا تو؟
تَنُّور یا تَوے پر ناپاک پانی کا چھینٹا ڈالا اور آنچ سے اس کی تری جاتی رہی اب جوروٹی لگائی گئی پاک ہے۔
(ایضاًص۱۲۴)
حرام جانور کا گوشت اور چمڑا کیسے پاک ہو
سُوَر کے سوا ہر جانور حلال ہو یا حرام جب کہ ذبح کے قابل ہو، اور بسم اللہ کہہ کر ذبح کیا گیا تو اس کا گوشت اور کھال پاک ہے ،کہ نمازی کے پاس اگروہ گوشت ہے یا اس کی کھال پر نماز پڑھی تو نماز ہو جائے گی مگر حرام جانور (کا