کپڑے پاک کرنےکا طریقہ مع نجاستوں کابیان |
ضَروری ہے ،اگر ایک بار دھونے سے دُور ہو جائے تو ایک ہی مرتبہ دھونے سے پاک ہو جائے گا اور اگر چار پانچ مرتبہ دھونے سے دور ہو تو چار پانچ مرتبہ دھونا پڑے گا ہاں اگر تین مرتبہ سے کم میں نَجاست دور ہو جائے تو تین بار پورا کرلینا مُستَحَب ہے۔
(بہار شریعت حصہ ۲ص۱۱۹مکتبۃ المدینہ )
اگرنَجاست کا رنگ کپڑے پر باقی رہ جائے تو؟
اگر نَجاست دور ہو گئی مگر اس کا کچھ اثر رنگ یا بُو باقی ہے تو اسے بھی زائل کرنا لازم ہے ہاں اگر اس کا اثر بَدقّت(یعنی دشواری سے) جائے تو اثر دُور کرنے کی ضَرورت نہیں تین مرتبہ دھولیا پاک ہو گیا،صابون یا کھٹائی یا گرم پانی(یا کسی قسم کے کیمیکل وغیرہ) سے دھونے کی حاجت نہیں۔ (ایضاً)
پتلی نَجاست والا کپڑا پاک کرنے کے مُتَعلِّق 6مَدَنی پھول
(1) اگر نَجاست رَقِیق(یعنی پتلی جیسے پیشاب وغیرہ) ہو تو تین مرتبہ دھونے اور تینوں مرتبہ بَقُوَّت (یعنی پوری طاقت سے)نچوڑنے سے پاک ہوگا اور قوّت کے