کپڑے پاک کرنےکا طریقہ مع نجاستوں کابیان |
(1)بھیگی ہوئی ناپاک زمین یا نَجِس(ناپاک) بچھونے پر سوکھے ہوئے پاؤں رکھے اور پاؤں میں تری آگئی تونَجِس (ناپاک)ہو گئے اورسِیل(یعنی ایسی نمی جوپاؤں کو تر نہ کرسکے،ٹھنڈک) ہے تو نہیں۔
(بہارِ شریعت حصہ۲ص ۱۱۵ )
(2) نَجِس (ناپاک)کپڑا پہن کر یا نَجِس (ناپاک)بچھونے پر سویا اور پسینہ آیا اگر پسینے سے وہ ناپاک جگہ بھیگ گئی پھر اُس سے بدن تَر ہو گیا تو ناپاک ہو گیا ورنہ نہیں ۔
(اَیضاً ص۱۱۶)
گِیلی رومالی
مِیانی1؎ تر تھی اور ہوا نکلی تو کپڑا نَجِس نہ ہوگا۔ (اَیضاً ص۱۱۶ )
انسانی کھال کا ٹکڑا
آدَمی کی کھال اگرچِہ ناخُن برابر تھوڑے پانی (یعنی دَہ در دَہ سے کم) میں پڑ جائے وہ پانی ناپاک ہوگیا اور خود ناخن گر جائے تو ناپاک نہیں۔ ( اَیضاً)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ ۱؎ میانی یعنی دونوں پائنچوں کے بیچ کا کپڑا۔ اس کو رُومالی بھی کہتے ہیں۔