Brailvi Books

کپڑے پاک کرنےکا طریقہ مع نجاستوں کابیان
22 - 26
 کپڑے یا بدن میں لگے تو دھونا ضَروری نہیں ہاں دھولینا بہتر ہے۔ (ایضاًص۱۱۷)
سڑا ہوا گوشت
     جو گوشت سَڑ گیابدبُو لے آیا اس کا کھانا حرام ہے اگرچِہ نجس (ناپاک) نہیں۔
  (بہار شریعت حصہ۲ص۱۱۷،مکتبۃ المدینہ)
خون کی شیشی
    اگر نَماز پڑھی اور جیب وغیرہ میں شیشی ہے اور اس میں پیشاب یا خون یا شراب ہے تو نَماز نہ ہو گی اور جیب میں اَنڈا ہے اور اس کی زردی خون ہو چکی ہے تو نَماز ہو جائے گی۔ (اَیضاًص۱۱۴)ٹیسٹ کروانے کے لئے جاتے ہوئے خون کی شیشی جیب میں ہو تو نَماز پڑھتے وَقت باہَر نکالدیجئے۔
میِّت کے منہ کا پانی
مُردے کے منہ کا پانی ناپاک ہے۔
        ( فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۱ ص۲۶۸،دُرِّمُختار ج ۱ ص ۲۹۰ )
Flag Counter