Brailvi Books

کپڑے پاک کرنےکا طریقہ مع نجاستوں کابیان
21 - 26
کالُعاب اور پسینہ بھی مکروہ۔
(بہار شریعت حصہ ۲ص۶۶مکتبۃ المدینہ )
گدھے کا پسینہ پاک ہے
گدھے، خَچّر کا پسینہ اگر کپڑے ميں لگ جائے تو کپڑا پاک ہے چاہے کتنا ہی زِیادہ لگا ہو۔                       (ایضاً)
خُون والے مُنہ سے پانی پینا
    کسی کے منہ سے اتنا خون نکلاکہ تھوک میں سرخی آگئی اور اس نے فوراً پانی پیا تو یہ جھوٹا(پانی) ناپاک ہے اور سرخی جاتی رہنے کے بعد اس پر لازم ہے کہ کُلی کرکے منہ پاک کرے اور اگر کُلی نہ کی اور چند بار تھوک کا گزر مَوضَع نَجاست(یعنی ناپاک حصّے) پر ہوا خواہ نگلنے میں یا تھوکنے میں یہاں تک کہ نَجاست کا اثر نہ رہا تو طہارت ہو گئی اسکے بعد اگر پانی پئے گا تو پاک رہےگا اگرچہ ایسی صورت میں تھوک نگلنا سَخْت ناپاک بات اور گناہ ہے۔
 (بہار شریعت حصہ۲ص۶۳ )
عورت کے پردے کی جگہ کی رُطُوبت
     عورت کے پیشاب کے مقام سے جو رُطُوبت نکلے پاک ہے،
Flag Counter