Brailvi Books

کپڑے پاک کرنےکا طریقہ مع نجاستوں کابیان
20 - 26
تین مَدَنی مُنّیوں کی موت کا اَلَمناک واقِعہ
    دودھ پانی اور کھانے پینے کی چیزیں ڈھک کر رکھنی چاہئیں۔ بابُ المدینہ کراچی کا عبرتناک واقِعہ ہے کہ ایک میاں بیوی اپنی تین چھوٹی چھوٹی بچیوں کو پڑوسن یا کسی عزیزہ کے سِپُر د کر کے حج کیلئے گئے، حج سے قبل ہی یکا یک تینوں مَدَنی مُنّیاں ایک ساتھ موت کی نیند سو گئیں! کہرام پڑ گیا ، ماں باپ حج کے بِغیر ہی روتے دھوتے مکّہ مکرَّمہ
زادَھَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً
سے بابُ المدینہ آ پہنچے ، تحقیق کرنے پر انکشاف ہو ا کہ دودھ کُھلا ہوا رکھا تھا اُس میں چھپکلی گر کر مر گئی تھی وُہی دودھ بچّیوں نے پیا اور زَہر کے اثرسے یہ المیّہ پیش آیا۔ کہا جاتا ہے اگر چھپکلی مَشروب میں مر کر پھٹ جائے تو 100آدمیوں کیلئے اس کا زَہر کافی ہے!
جانوروں کا پسینہ
    جس کا جھوٹا ناپاک ہے اُس کا پسینہ اورلُعاب(یعنی تھوک) بھی ناپاک ہے اور جس کا جھوٹا پاک اس کا پسینہ اورلُعاب بھی پاک اور جس کا جھوٹا مکروہ اس
Flag Counter