کپڑے پاک کرنےکا طریقہ مع نجاستوں کابیان |
کُتّے وغیرہ کسی ایسے جانور(مَثَلاً سُوَر ،شیر ،چِیتا،بَھیڑیا،ہاتھی،گِیڈراور دوسرے دَرِندوں میں سے کسی) نے جس کا لُعاب ناپاک ہے، آٹے میں مونھ ڈالاتو اگر گُندھا ہوا تھا تو جہاں اس کا مونھ پڑا اس کو علیٰحدہ کردے باقی پاک ہے اور سُوکھا تھا تو جتنا تَر ہو گیا وہ پھینک دے۔
(بہار ِشریعت حصّہ ۲ص۱۱۷)
کُتّا برتن میں مُنہ ڈال دے
کُتّے نے برتن میں مونھ ڈالا تو اگر وہ چینی یا دھات کا ہے یا مِٹّی کا رَوغَنی یا استِعمالی چِکنا تو تین بار دھونے سے پاک ہو جائے گا ورنہ ہر بار سُکھا کر۔ ہاں چِینی میں بال(یعنی بَہُت باریک شگاف) ہو یا اور برتن میں دراڑ ہو تو تین بار سُکھا کر پاک ہو گافَقَط دھونے سے پاک نہ ہوگا۔
(اَیضاًص۶۴ )
مٹکے کو کُتّے نے اوپر(باہَری حصّوں) سے چاٹا اس میں کا پانی ناپاک نہ ہوگا۔ (اَیضاً )
بِلّی پانی میں مُنہ ڈالدے تو؟
گھر میں رہنے والے جانور جیسے بلّی،چُوہا، سانپ، چھپکلی کا جھوٹا مکروہ ہے۔(اَیضا ص ۶۵ )