Brailvi Books

کپڑے پاک کرنےکا طریقہ مع نجاستوں کابیان
18 - 26
سڑَک پر چِھڑکے جانے والے پانی کے چِھینٹے
     سڑک پر پانی چِھڑکا جارہا تھا زمین سے چھینٹیں اُڑ کر کپڑے پر پڑیں، کپڑا نَجِس نہ ہوا مگر دھولینا بہتر ہے۔
(بہار شریعت حصہ۲ص ۱۱۶مکتبۃ المدینہ )
ڈَھیلوں سے پاکی لینے کے بعد آنے والا پسینہ
     بعد پاخانہ پیشاب کے ڈھیلوں سے اِستِنجا کر لیا، پھر اُس جگہ سے پسینہ نکل کر کپڑے یا بدن میں لگا تو بدن اور کپڑے ناپاک نہ ہوں گے۔
         (عالمگیری ج اص ۴۸ ،بہار ِشریعت حصہ۲ص ۱۱۷)
کُتّا بدن سے چُھو جائے
    کُتّا بدن یا کپڑے سے چُھو جائے تو اگرچِہ اس کا جِسْم تَر ہو بدن اور کپڑا پاک ہے، ہاں اگر اس کے بدن پر نَجاست لگی ہو تو اور بات ہے یا اس کا لُعاب لگے تو ناپاک کر دے گا۔
   (بہار ِشریعت حصہ۲ص ۱۱۷)
Flag Counter