نِچان والی گلیوں اور سڑکوں پر بارش کا جو پانی کھڑا ہو جاتا ہے وہ پاک ہے اگر چِہ اُس کا رنگ گدلا ہو تا ہے۔ بعض اوقات گٹر کا پانی بھی اس میں شامل ہو جاتا ہے لیکن یہاں بھی یِہی قاعِدہ ہے کہ ناپاکی کے سبب سے اِس پانی کے رنگ یا مزا یا بُو میں تبدیلی آئی تو ناپاک ہے ورنہ پاک ہاں اگر بارِش تھم گئی، پانی بھی بہنا بند ہو گیا اور دَہ در دہ سے کم ہے اور اُس میں کوئی نَجاست یا اس کے اَجزا نظر آرہے ہیں تو اب ناپاک ہے۔ اِسی طرح اِس میں کسی نے پیشاب کر دیا تو ناپا ک ہو گیا ۔ چپل سے اُڑ کر جوکیچڑ کے چِھینٹے پاجامے کے پچھلے حصّے پر پڑتے ہیں وہ پاک ہیں جب تک یقینی طورپر ان کا ناپاک ہونا معلوم نہ ہو۔