Brailvi Books

کپڑے پاک کرنےکا طریقہ مع نجاستوں کابیان
16 - 26
بارِش کے پانی کے اَحکام
(1)چھت کے پَرنالے سے مِینھ(بارِش) کاپانی گرے وہ پاک ہے اگرچِہ چھت پر جابجا نَجاست پڑی ہو، اگرچِہ نَجاست پَرنالے کے مُونھ پر ہو، اگرچِہ نَجاست سے مل کر جو پانی گرتا ہو وہ نِصْف سے کم یا برابر یا زِیادہ ہو جب تک نَجاست سے پانی کے کسی وَصف میں تَغَیُّر(تَ۔غَی۔یُر ) نہ آئے(یعنی جب تک نَجاست کی وجہ سے پانی کا رنگ یا بویا ذائقہ تبدیل نہ ہو جائے) یہی صحیح ہے اور اسی پر اعتماد ہے اور اگرمِینھ(برسات) رُک گیا اور پانی کا بہنا مَوقُوف ہو گیا تو اب وہ ٹھہرا ہواپانی اور جو چھت سے ٹپکے نَجِس ہے۔
(بہار ِشریعت حصّہ۲ ص۵۲)
(2) يوہيں نالیوں سے برسات کا بہتا پانی پاک ہے جب تک نَجاست کا رنگ، یا بُو، یا مزہ اس میں ظاہِر نہ ہو، رہا اس سے وُضو کرنا اگر اس پانی میں نَجاستِ مَرئِیَّہ(یعنی نظر آنے والی نَجاست) کے اَجزا ء ایسے بہتے جارہے ہوں کہ جو چُلّو لیا جائے گا اُس میں ایک آدھ ذرّہ اس کا بھی ضَرور ہوگا جب تو ہاتھ میں لیتے ہی ناپاک ہو گیا وُضو اس سے
Flag Counter