Brailvi Books

کپڑے پاک کرنےکا طریقہ مع نجاستوں کابیان
15 - 26
چوہے کی مینگنی
     چُوہے کی مینگنی(ناپاک ہے مگر) گیہوں میں مل کر پِس گئی یا تیل میں پڑ گئی تو آٹا اور تیل پاک ہے ،ہاں اگر مزے میں فرق آجائے تو نَجِس(ناپاک) ہے اور اگر روٹی کے اندر ملی تو اس کے آس پاس سے تھوڑی سی الگ کردیں ،باقی میں کچھ حَرَج نہیں۔
   (عالمگیری ج۱، ص ۴۶ ،۴۸،بہار شریعت حصہ ۲ص۱۱۵)
 (1) پاخانے پر سے مکّھیاں اُڑ کر کپڑے پر بیٹھیں کپڑا نَجِس(ناپاک) نہ ہوگا۔
     (بہار ِشریعت حصہ ۲ص۱۱۶مکتبۃ المدینہ)
          (2) راستے کی کیچڑ(چاہے بارش کی ہو یا کوئی اور ) پاک ہے جب تک اس کا نَجِس ہونا معلوم نہ ہو، تو اگر پاؤں یا کپڑے میں لگی اور بے دھوئے نَماز پڑھ لی ہو گئی مگر دھو لینا بہتر ہے۔        (اَیضاً)
Flag Counter